لاہور(اے بی این نیوز ) لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
موٹرویز کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔
ترجمان نے شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کی اور ڈرائیور حضرات سے کہا کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔
مزید پڑھیں :مذاکرات اور سٹریٹ موومنٹ کو بیک وقت چلانے کی کوشش تضاد پیدا کرتی ہے، فیصل چودھری















