کوئٹہ( اے بی این نیوز ) انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو دھڑوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق جھگڑا سالار کاکڑ گروپ اور داؤد شاہ گروپ کے درمیان سابق ایم پی اے امجد نیازی کے استقبال کے موقع پر شروع ہوا۔ تنازع اس وقت بڑھ گیا جب امجد نیازی کو اپنی گاڑی میں لے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔
اس دوران اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کے عملے نے مداخلت کر کے جھگڑا ختم کروایا اور دونوں گروپوں کے افراد کو ائیر پورٹ کی حدود سے نکال دیا گیا۔
مزید پڑھیں :جاوید بٹ قتل کیس ، اہم پیش رفت،امیرمعصب اور امیر فتح قصور وار قرار














