پاپوا نیو گنی ( اے بی این نیوز )پاپوا نیو گنی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 108 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اس واقعے میں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
مزید پڑھیں :معروف اداکار نے 46 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،جا نئے تفصیلات















