نیویارک ( اے بی این نیوز ) معروف امریکی اداکار جیمز رانسون انتقال کر گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی موت خودکشی کے باعث ہوئی۔ ان کی عمر 46 برس تھی۔جیمز رانسون کو ایچ بی او کے مقبول ڈرامے دی وائر میں زیگی سوبوٹکا کے کردار سے عالمی شہرت ملی۔ وہ 1979 میں بالٹی مور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے میری لینڈ کے شہر ٹاؤسن میں واقع کارور سینٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں ڈراما فلم کین پارک سے کیا، جس کے بعد 2003 میں دی وائر میں ان کا کردار سامنے آیا۔ بعد ازاں انہوں نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام کیا، جن میں جنریشن کِل، آئی ٹی چیپٹر ٹو اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔وہ آخری بار ٹیلی ویژن پر پوکر فیس کے دوسرے سیزن کی ایک قسط میں نظر آئے تھے، جو رواں سال جون میں نشر ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں :مذاکرات کے حامیوں کو علیمہ خان نے آڑے ہا تھوں لے لیا،جا نئے کیسے لتاڑا















