لاہور(اے بی این نیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے میاں اکرم عثمان کی جانب سے دلائل مکمل کیے اور عدالت سے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی استدعا کی۔
ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے میاں اکرم عثمان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں۔ماسکو میں کار بم دھماکا، روسی جنرل ہلاک ہوگیا















