اہم خبریں

ماسکو میں کار بم دھماکا، روسی جنرل ہلاک ہوگیا

روس(اے بی این نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو میں کار میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے فانل جنرل سارواروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

روسی حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار میں بم یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں۔ملتان،نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر قاسم جمال کی مریض کے لواحقین کے ساتھ بدسلوکی

متعلقہ خبریں