اہم خبریں

کوئٹہ سے خبر غم، 11 افراد جان سے گئے،جا نئے تفصیلات

چاغی ( اے بی این نیوز       )کوئٹہ کے ضلع چاغی میں سائٹ روڈ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی متعدد افراد دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں مسافر گاڑی کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ہے جس کا تعلق تفتان سے بتایا جا رہا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی جبکہ آئل ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوکنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :مدارس کے خلاف کو ئی سازش نہیں ہو نے دینگے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں