اہم خبریں

سوڈان میں فوج اور آرایس ایف کے درمیان جاری جنگ شدت اختیار کر گئی، جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

سوڈان ( اے بی این نیوز       )سوڈان میں فوج اور آرایس ایف کے درمیان جاری جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ شمالی دارفور کے ایک بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دکانوں میں آگ لگنے اور بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا ہوا۔

یہ تنازع اپریل 2023 سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران ایک کروڑ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں، جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی ادارے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور امن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی دوران فیلڈنگ زخمی، جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں