اہم خبریں

مقامی حکومت کے انتخابات باقاعدہ طور پر نہیں کرائے جا رہے،حافظ نعیم الرحمان

منصورہ ( اے بی این نیوز       )حافظ نعیم الرحمان نے حالیہ سیاسی صورتحال اور مقامی حکومتوں کے انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے تحفظ کے لیے طویل اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی حکومت کے انتخابات باقاعدہ طور پر نہیں کرائے جا رہے اور ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتیں بھی بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے میں ناکام رہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس نظام کو بدلنے کے لیے تحریک چلا رہی ہے اور اس سلسلے میں عوامی سطح پر آگاہی اور جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے غریب عوام پر بڑھتے ہوئے گیس اور بجلی کے ٹیکسز پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ بوجھ عام شہریوں پر ڈالنے کے بجائے حکومتی وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 سال سے ملک کی سیاست اور انتظامی امور بیوروکریسی، جاگیرداروں اور وڈیروں کے ہاتھ میں رہی ہیں، جس کا نقصان عام عوام کو ہوا ہے۔ اس کے پیشِ نظر جماعت اسلامی بااختیار بلدیاتی نظام کا سختی سے مطالبہ کر رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں اور مقامی سطح پر فیصلے عوام کی ترجیحات کے مطابق کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں :40 افغان شہری جاں بحق

متعلقہ خبریں