کابل ( اے بی این نیوز ) ایران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں 40 افغان شہری شدید سردی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ صوبہ ہرات کے قریب غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔
افغان تارکین وطن نے اسلام قلعہ کے برفیلی راستے کا انتخاب کیا، لیکن راستے میں آنے والے شدید برفانی طوفان کے باعث کئی افراد پھنس گئے اور 40 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جس پر ایرانی حکام نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں :بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے آ چکا ہے، کھیئل داس کوہستانی















