اہم خبریں

گاڑیوں کی کیش خرید و فرخت پر جرمانہ عائد کر نے کا فیصلہ،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق ایک اہم اور سخت فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت کیش میں گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق اب 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی اگر بینکنگ چینلز کے بغیر، یعنی کیش میں خریدی گئی تو خریدار پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ایف بی آر نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کی ملکیت منتقلی کے وقت اگر یہ ثابت ہو جائے کہ لین دین نان بینکنگ چینلز کے ذریعے کیا گیا ہے تو خریدار سے گاڑی کی مجموعی مالیت کا 10 فیصد تک جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد معیشت کو دستاویزی بنانا، کالے دھن کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا اور غیر قانونی مالی لین دین پر قابو پانا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق بینکنگ نظام کے ذریعے ادائیگی کو فروغ دینے سے شفافیت بڑھے گی اور مالی نظام مضبوط ہو گا۔

مزید پڑھیں :پینشن اور تنخواہ کا معاملہ، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں