اسلام آباد (اےبی این نیوز ) بادل برسنے لگے تو یوں محسوس ہوا جیسے قدرت نے درالحکومت پر حسن کے رنگ بکھیر دیے ہوں۔ ٹھنڈی ہوا، بارش کی بوندیں اور ہر طرف پھیلا سبزہ… اسلام آباد حقیقی معنوں میں دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے بارش کی بوندیں درختوں کی پتیوں سے سرگوشیاں کر رہی ہوں، ذرا ٹھہریے… نظارے ابھی اور بھی ہیں۔
خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں نے بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ کہیں فیملیز بارش کے حسین لمحات انجوائے کرتی نظر آئیں، تو کہیں نوجوان یادگار سیلفیز بنانے میں مصروف دکھائی دیے۔بچے خوشی سے بتاتے ہیں کہ آج چھٹی کا دن ہے اور وہ والدین کے ساتھ گھومنے آئے ہیں۔
بچیاں بارش میں ہنستی کھیلتی نظر آتی ہیں۔بنگلہ دیش سے آئے کرکٹ کوچ بھی اسلام آباد کی خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے۔ہلکی بارش میں کھیلتے بچوں کی خوشی دیدنی تھی، اور موسم نے ہر چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔
مزیدپڑھیں :پینشن اور تنخواہ کا معاملہ، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،جا نئے کیا















