اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا موجودہ حکومت اس پر عمل کررہی ہے ،آئی ایم ایف سے ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا،وزیراعظم شہبازشریف نے یقین دہانی بھی کرادی ہے ،پیر کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی ۔آج آئی ایم ایف سے مذکرات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ آئی ایم ایف مشن سےمذاکرات ہوگئے ہیں،آئی ایم ایف مشن نے رات کو واشنگٹن چلا گیا ، 10دن بات چیت ہوتی رہی،گورنراسٹیٹ بینک اس کا حصہ تھے، ہم معاہدے کو پورا کرنے کی کوشش کررہےہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کررہی ہے ، حکومت اور معاشی ٹیم معاہدے پر پوری تگ و دو سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو معاہدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، پیرکو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ بھی ہوگی، مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیاہے ،پیٹرولیم ،ایف بی آر اور پاور سیکٹر نے اپنے روڈ میپ بھی طے کیا گیا ہے ۔















