اہم خبریں

پورا پاکستان بند کرنا ہوگا‘ملک گیر تیاریوں کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پورے پاکستان کو بند کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق اب سے آگے ہر وقت اس موومنٹ کی تیاریاں نظر آئیں گی اور ملک بھر میں سرگرمیاں تیز کی جائیں گی۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک کے سلسلے میں لاہور روانہ ہوں گے، جس کے بعد کراچی اور پھر کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔


ان دوروں کے دوران مختلف حلقوں سے ملاقاتیں، تنظیمی مشاورت اور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹریٹ موومنٹ ایک منظم اور مسلسل جدوجہد ہوگی، جس کا مقصد عوامی دباؤ کے ذریعے اپنے مطالبات منوانا ہے۔

تاہم انہوں نے تحریک کے آغاز کی تاریخ یا عملی شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق سہیل آفریدی کے بیان سے آئندہ دنوں میں سیاسی ماحول مزید گرم ہونے کا امکان ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، عمران خان کے بیٹوں کا الزام

متعلقہ خبریں