اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ تاہم شمالی/ مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ۔
اتوار کے روز شمالی/ مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ۔
نوٹ: آج (رات) سے 21 دسمبر کے دوران ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب ، اوربالائی سندھ کے بعض اضلاع میں دھند /سموگ چھائی رہی۔تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان:قلات 13، جیوانی 09، گوادر 08، نوکنڈی 05، دالبندین 03،ژوب، کوئٹہ ، پنجگور 02،تربت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 04، بگروٹ، گوپس منفی 02، اسکردومنفی01، قلات، پاڑاچنارمیں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ڈکی بھائی کی عدالت میں طلبی














