اہم خبریں

فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت10شہری شہید

غزہ (اے بی این نیوز) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 اور غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں کے تربیتی مرکز پر حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 10,600 سے زیادہ شدید بیمار مریضوں کو غزہ سے نکالا جا چکا ہے جن میں 5,600 سے زائد بچے بھی شامل ہیں، لیکن ہزاروں مریض اب بھی علاج کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ڈکی بھائی اور اہلیہ عدالت میں پیش، اہم پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں