اہم خبریں

افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات

ایبٹ آباد (اے بی این نیوز) ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور 3 بچوں کو زہر دے دیا۔ ملزم نے بیوی اور بچوں کو زہر دینے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

تینوں بچے دم توڑ گئے، ملزم اور اس کی بیوی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کاغان کالونی میں پیش آیا جہاں کاشف نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بچوں کو زہر دے دیا۔ بعد ازاں ملزم نے خودکشی کی کوشش کی۔

تینوں بچے زہر کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کی عمریں 1 سے 7 سال کے درمیان ہیں جب کہ جوڑے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس پی اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت بظاہر زہر کھانے سے ہوئی۔ ملزم کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں‌:بنگلہ دیش سے افسوسناک خبر، اہم شخصیت انتقال کرگئیں

متعلقہ خبریں