پشاور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کسی کی آلہ کار نہ بنیں۔
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی بہنوں کو گھسیٹنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سوچتا ہے وہ یہ سب کریگا اور بچ جائیگا، یہ ان کی خام خیالی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ادارے اور جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو مسائل پیدا ہوں گے، عمران خان بائیو میٹرک سسٹم سے الیکشن چاہتے تھے تاکہ دھاندلی نہ ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ 36 ہزار ارب روپے کے بیرونی قرضے اور ڈالرز کو مصنوعی طور پر 282 پر روک دیا گیا ہے، آپ کے 20 ارب ڈالر برآمدات سے نہیں قرض سے آئے۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اس کرپشن اور قرضوں کا بوجھ پاکستانی قوم پر ہے، خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت اپوزیشن اتحاد کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
مزید پڑھیں :قومی ایئرلائن کے مسافر خوفزدہ، طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور















