اہم خبریں

پنجاب کےمختلف علاقوں میں‌بارش کی پیش گوئی

لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نےلاہور سمیت پنجاب مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے خشک سردی کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں 21 اور 22 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے شہر میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ جس کے باعث آئندہ دو روز میں اسلام آباد، راولپنڈی اور بلوچستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔ کوئٹہ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں 19 سے 20 دسمبر کے درمیان بلوچستان میں داخل ہوں گی، کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث ٹریفک میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں