پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مالاکنڈ، دیر اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبر لنڈی کوتل اور اس کے مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:طیارہ گرکر تباہ، جانی نقصان کی اطلاعات















