اہم خبریں

طیارہ گرکر تباہ، جانی نقصان کی اطلاعات

امریکا (اے بی این نیوز) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں چھوٹا سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ فلوریڈا کے لیے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ طیارہ جی بی ایوی ایشن لیزنگ ایل ایل سی کے پاس رجسٹرڈ تھا، جو ایک نجی کاروباری طیارہ ہے جو NASCAR کے سابق ڈرائیور گریگ بفل کی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل میکسیکو کے شہر ٹولوکا میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ میکسیکو کی ریاست میں شہری تحفظ کے حکام کے مطابق چھوٹا نجی طیارہ اکاپولکو سے ٹولوکا کے لیے روانہ ہوا تھا جس میں 8 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔
مزید پڑھیں‌:اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کی بات سننے کو بھی تیار ہیں، بیرسٹر گوہرعلی

متعلقہ خبریں