اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپارکو نے رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کر دی ہے۔
سپارکو کے مطابق رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 6 بجکر 43 منٹ پر نظر آنے کا امکان ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام انسانی آنکھ کو چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔ فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کی پہلی تاریخ 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر رجب المرجب کے آغاز کا حتمی اعلان کرے گی۔
مزید پڑھیں:جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی، جانیںدلہن کون؟















