اسلام آباد (اے بی این نیوز) سعودی عرب کی حج 2026 کی ڈیڈ لائن میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر آج اور کل کھلے رکھے جائیں اور اس معاملے کو انتہائی اہم سمجھا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، اور متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ درحقیقت حج میں فرائض سرانجام دینے والے ویلفیئر اسٹاف کے پاسپورٹ ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔
درخواست پر مبنی خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں تعیناتی کے لیے فلاحی عملے کے پاسپورٹ 21 دسمبر تک مسار ایپ پر اپ لوڈ کیے جائیں، اس لیے حج میڈیکل مشن کے 268 ارکان کے پاسپورٹ فوری جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے سعودی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے پاسپورٹ دفاتر کی ہفتہ وار تعطیل کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں:پیپسی کو پاکستان نے سیلاب متاثرہ فوڈ کارٹ وینڈرز کے لیے ’رائز ٹوگیدر‘ پروگرام لانچ کر دیا















