اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کافی دِنوں سے ایک بلَا گلے پڑی ہوئی تھی آج اُس سے نجات ملنے کا دن ہے اور جو لوگ کسی بھی مشکل میںتھے انشاءاللہ وہ اس سے آزاد ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس راستے پر چلنے کی کوشش میں ہیں وہ شاید ٹھیک نہیں ہے ایک مرتبہ استخارہ کر لیں تاکہ بعد میں مشکل نہ ہو۔بہرحال ابھی جلد بازی نہیں کرنی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی مقدمے انکوائری وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ انشاءاللہ اب جلد نجات حاصل کر لیں گے اور جن کو گھر میں کشیدگی کا سامنا ہے وہ اب ختم ہوتی دیکھیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی جس مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے وہ بھی پورا ہو سکے گا۔آج اولاد کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جو عشق و محبت وغیرہ میں پڑے ہوئے ہیں اس سے باہر نکلیں آپ کو اچھے بُرے، جائز، ناجائز کا اندازہ ہونا چاہئے ورنہ شدید قسم کی مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے روز گار کے حوالے سے پریشان تھے اُن کےلئے آج خوشخبری ہے آج کا دن اس حوالے سے بہترین ہے اور آج کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بار بار اُس طرف جا رہے ہیں جو راستہ ٹھیک نہیں ہے اس میں مشکلات ہیں اور ان دِنوں تو مخالفین بھی پیچھے پڑے ہوئے ہیں تو پھر اپنی حفاظت بھی ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس بھی معاملے میں مشکل پیش آ رہی تھی اب اُس سے نکل سکیں گے ان دِنوں آپ کی طرف سے جاری تمام خطرات بحکم اللہ تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
یا حیی ّ یا قیوم کا ورد سارا دن کرتے رہا کریں، سونے سے پہلے درود شریف کی ایک تسبیح۔ انشاءاللہ اس عمل سے آپ ہر پریشانی و مشکل سے نکل سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر صورتحال میں غیر متوقع تبدیلی و بہتری کا امکان ہے آپ کو اس مواقع سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے جس سے آنے والی زندگی میں بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دشمن کو کمزور مت سمجھیں، آپ جس بھی پریشانی میں تھے اُس کی وجہ سے تھے وہ اندرون خانہ سازشیں کر رہا ہے آپ کو خبردار رہنا ہو گا اور اپنا صدقہ بھی دینا ہو گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
توبہ کر کے فوری طور پر سیدھے راستے پر آ جائیں اور اس موبائل فون کی جان بھی چھوڑ دیں اس نے بہت کچھ خراب کیا ہے آپ خود سمجھ دار ہیں کہ کس طرف اشارہ ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

متعلقہ خبریں