اہم خبریں

سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، علیحدہ علیحدہ شیڈول جاری ،جا نئے تفصیلات

پشاور ( اے بی این نیوز     )پشاور میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے کے میدانی اور پہاڑی علاقوں کے لیے علیحدہ علیحدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 جنوری تک ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔

دوسری جانب صوبے کے سرد اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات طویل رکھی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے، تاکہ شدید سردی اور برفباری کے باعث طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات کا یہ فیصلہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اعلان کردہ شیڈول پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ سردیوں کی تعطیلات کے اعلان سے طلبہ اور اساتذہ میں اطمینان کی فضا دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں :امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

متعلقہ خبریں