اہم خبریں

بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔

بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی اور دوبارہ ملازمت پر مشروط طور پر پنشن کی وصولی سے متعلق فیصلے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جبکہ 19 جون 2025 کو جاری کیا گیا دوسرا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، اس حوالے سے نیا آفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: قاتلانہ حملے میں زخمی بنگلہ دیشی طلبا تحریک کے رہنما عثمان ہادی کی حالت تشویشناک

متعلقہ خبریں