ڈھاکہ (اے بی این نیوز)بنگلا دیش نے بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبا نے مودی کا پتلا نذرِ آتش کیا، اس موقع پر چیف آرگنائزر نیشنل سٹیزن پارٹی حسنات عبداللہ نے بھارت کو چیلنج دے دیا۔
بنگلا دیش میں عدم استحکام پر بھارت کا شمال مشرقی خطہ الگ کر دینے کی وارننگ بھی دے دی، انہوں نے کہا کہ مودی نے قاتلوں کو پناہ دی، ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں عدم استحکام پر بھارتی سیون سسٹرز ریاستوں کو الگ کر دیں گے۔
بنگلا دیشی رہنما نے بھارتی حکام پر بنگلا دیشیوں کی سرحد پار ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اور کہا کہ بنگلا دیش کی خود مختاری اور انسانی حقوق پامال ہوئے تو سخت جواب دیں گے۔
حسنات عبداللہ نے کہا کہ بھارت سامراجی ہتھکنڈے اور اقلیتی کارڈ استعمال کر کے انتشار پھیلا رہا ہے، بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت نے خطے کو تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
چیف آرگنائزر نیشنل سٹیزن پارٹی حسنات عبداللہ نے کہا کہ مودی کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کے باعث سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
مزید پڑھیں :مران خان کے بیٹوں کا جنوری میں پاکستان آنے کا اعلان















