اہم خبریں

افغانستان کے وزیر صحت وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے

افغانستان(اے بی این نیوز)افغان وزیرِ صحت اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بھارت پہنچے ہیں، یہ افغان حکومت کی جانب سے تین ماہ کے دوران تیسرا اعلیٰ سطحی وفد ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان صحت و دوا سازی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے وزیر تجارت نے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا، افغان وزیر تجارت نے بھارتی وزیر تجارت اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ان ملاقاتوں کا مقصد افغانستان اور بھارت کے درمیان معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ بہارکو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

متعلقہ خبریں