بھارت(اے بی این نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں خاتون ڈاکٹرکا نقاب کھینچنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق عوامی عہدے دار کا خاتون کا حجاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بیان میں کہا گیاہے کہ کسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے،ایسے اقدامات نہ صرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں نے ذمہ داران کے خلاف فوری، شفاف اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت میں وزیراعلیٰ کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگاہے۔
مزید پڑھیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب















