برطانیہ(اے بی این نیوز)سابق وزیرِاعظم اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھا گیا ہے اور انہیں شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا ہے۔ دونوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ حالات میں شاید وہ اپنے والد کو دوبارہ کبھی نہ دیکھ سکیں۔
سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ویزا کے لیے درخواست دے دی ہے اور وہ جنوری میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھا گیا ہے۔
سلیمان خان نے یہ بات اسکائی نیوز کی صحافی یلدا حکیم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی گئی، یہ انٹرویو ایسے وقت میں سامنے آیا جب عمران خان کی بہنوں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات نہ ہونے کے خلاف دیا گیا ایک اور دھرنا واٹر کینن کے ذریعے منتشر کر دیا گیا، پارٹی کا الزام ہے کہ حکام نے ’کیمیکل ملا پانی‘ استعمال کیا۔
عدالتی احکامات کے باوجود جیل ملاقاتیں نہ ہونے پر عمران خان کے اہلِ خانہ اور پارٹی نے جیل میں ان کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کی صبح نشر ہونے والے انٹرویو میں لندن میں مقیم قاسم اور سلیمان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے؟
یلدا حکیم نے یہ بھی یاد دلایا کہ اس سے قبل وہ کہہ چکے تھے کہ انہیں ’پاکستان نہ آنے کی وارننگ دی گئی تھی‘ حالانکہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہیں ’خوش آمدید کہتے ہیں اور وہ عمران خان سے ملاقات کر سکتے ہیں‘۔
اس پر قاسم نے کہا، ’اب ہم نے منصوبہ بنا لیا ہے کیونکہ انہوں نے یہ بات کھلے عام کہی ہے۔ لہٰذا اگر وہ اپنے الفاظ سے پیچھے نہ ہٹے تو ہمیں امید ہے کہ ہم جنوری میں جا سکیں گے، ہم نے ویزا کے لیے درخواست دے دی ہے۔ابھی ویزا نہیں آیا، مگر ہمیں امید ہے کہ آ جائے گا، اسی لیے ہم جنوری کے سفر کی تیاری کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں۔لاہور: ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کی ہدایات















