اہم خبریں

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی(اے بی این نیوز)سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی مناسبت سے سرکاری سطح پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سندھ حکومت نے 25 دسمبر (بروز جمعرات) کو سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، سرکاری دفاتر، اور ماتحت اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مزید برآں، 26 دسمبر کو مسیحی کمیونٹی کے ملازمین کے لیے جزوی تعطیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ کرسمس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

مزید پڑھیں ۔بھارت: سیلفی کے بہانے کبڈی کے مشہور کھلاڑی کا قتل

متعلقہ خبریں