اہم خبریں

سہیل آفریدی کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز،جا نئے کیا ہو نے جا رہا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دو دیگر صوبائی وزرا کے خلاف اشتہاری قرار دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالت کے مطابق یہ کارروائی اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے اعلامیے کے مطابق سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللہ کے خلاف اشتہاری کارروائی تھانہ رمنا میں درج مقدمے کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ یہ مقدمہ 26 نومبر 2024 کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں بڑا قافلہ خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ اس احتجاج کے دوران متعدد قانونی کارروائیاں عمل میں آئیں، اور اب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :شناختی کارڈ بارے نئی ہدایات،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں