اسلام آ باد (نیوزیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد کو پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں بہترین پرفارمنس پر سراہا۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے نمائشی میچ کے دوران افتخار احمد کے وہاب ریاض کو 6 چھکے جڑنے پر گفتگو کی اور کہا کہ افتخار نے خود کو بہت بہتر کیا ہے، پہلے وہ ٹک ٹک والا کھلاڑی تھا کیوں کہ وہ مصابح الحق کا فین تھا اس لیے وہ بہت زیادہ ڈاٹ بولز کھیلتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ افتخار نے خود کو بہت امپروو کیا اب وہ بولنگ بھی کرتا ہے اور بیٹنگ بھی کرتا ہے، اگر ٹیم کو کبھی مڈل آرڈر بیٹسمین کی ضرورت ہو تو افتخار ایک تیار پلیئر ہے جو تجربہ کار بھی ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا اور وہاب ریاض جیسے بولر کو چھکے مارنا، میں نے بھی وہاب کو 4 چھکے مارے تھے لیکن 6 نہیں مارپایا تھا، افتخار نے وہاب کو 6 چھکے مار کر میرا کام بھی پورا کردیا۔ افتخار احمد نے ٹوئٹر پر شاہد کی گفتگو کو شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا اور لکھا لالا آپ کا مداح کون نہیں ہوسکتا؟ میں نے آپ کو دیکھ دیکھ کر کرکٹ شروع کی، میں آپ کے جارحانہ بیٹنگ انداز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔















