راولپنڈی(اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جن کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر بڑی ہلچل مچ گئی، پی ٹی آئی ورکرز قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ یہ تصویر اصل ہے یا فیک؟ تاہم اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ دنوں جیل سے ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کو دیکھنے والے اب حیران رہ گئے کیو نکہ اس تصویر میں انہیں ’ پُش اپ‘ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی تصویر مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے تیار کردہ نہیں بلکہ عمران خان کی اصل تصویر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں بھی شبہ ہوا کہ یہ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہو سکتی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ تصویر چند افراد کو بھیجی اور ان سے تصدیق کروائی کہ آیا یہ تصویر حقیقی ہے یا نہیں کیونکہ تصویر میں موجود شخصیت عمران خان سے مشابہت رکھتی ہے،تصدیق کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ یہ تصویر عمران خان کی ہی ہے۔
اب ایک اور نئی تصویر جیل سے وائرل ہوئی ہے جس میں عمران خان کو ’ایکسرسائز‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اس تصویر میں ’ pull up ‘ لگا رہے ہیں.
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئےاس کو ’اے آئی‘ قرار دیا، وائرل تصویر کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے، اس تصویر پر اُن کے خاندان کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں۔جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی کے عہدے سے مستعفی















