اسلام آباد(اے بی این نیوز)این آئی آر سی کےچیئرمین شوکت عزیزصدیقی (shaukat aziz siddiqui)نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج اور چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
جسٹس (ر) شوکت عزیز نے صدرمملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اور 4 دسمبر 2024 کوعہدہ سنبھالا تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔
مزید پڑھیں۔سانحہ اے پی ایس پشاور کی 11 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے















