اہم خبریں

سید عزادار حسین کاظمی کو وزیراعظم کا سیاسی معاون نامزد کر دیا گیا

مظفر آباد ( اے بی این نیوز   )آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت، وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیاسی معاون مقرر کر دیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر اور تجربہ کار رہنما سید عزادار حسین کاظمی کو کھیل، ثقافت اور امورِ نوجوانان کے لیے وزیراعظم کا سیاسی معاون نامزد کر دیا گیا ہے۔اس تقرری کے ساتھ ہی حکومت نے نوجوانوں کے مستقبل، کھیلوں کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر اپنی ترجیحات واضح کر دی ہیں۔
کلیدی شعبوں کی ذمہ داری ایک ایسے رہنما کو سونپی گئی ہے جو وسیع سیاسی اور انتظامی تجربے کے حامل ہیں۔سید عزادار حسین کاظمی اس سے قبل سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے پولیٹیکل سیکرٹری جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری مجید کے دور میں میڈیا ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ان کی تقرری پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ عوامی اور سیاسی سطح پر اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تقرری سے حکومتی ٹیم مزید مضبوط ہو گی اور نوجوانوں، کھیلوں اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :جمائما کے ایلون مسک سے شکوے،ٹویٹس محدود کرنے پر گلہ،پابندی ہٹا نے اور آزادی اظہار رائے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں