اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر کے لیے ری گیسی فائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سوئی ناردرن اور سوئی سدرن دونوں کے لیے آر ایل این جی سستی کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں 5.90 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ نئی قیمت کے تحت سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی 10.77 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ قیمتوں میں کمی سے صنعتی اور تجارتی صارفین کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کا الائونس ڈبل کر دیا گیا،جا نئے کس کس کو کو فائدہ پہنچے گا















