اہم خبریں

ڈکی بھائی کیلئے نئی ہدایت

لاہور( اے بی این نیوز       )مقامی عدالت میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے ڈکی بھائی کو بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم سعد الرحمان نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ضبط شدہ اشیا واپس کی جائیں۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کی جانب سے سپرداری سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپرداری سے متعلق تمام سامان اس وقت ادارے کی تحویل میں موجود ہے۔ اس موقع پر عدالت نے ڈکی بھائی کے وکیل سے سوال کیا کہ اگر ملزم کے مطابق اس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال میں نہیں ہے تو پھر حالیہ ویڈیو کیسے اپلوڈ ہوئی۔عدالت نے ہدایت کی کہ بیانِ حلفی میں واضح کیا جائے کہ اکاؤنٹ تک کس حد تک رسائی موجود ہے اور آیا اکاؤنٹ سے اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز سے کوئی مالی فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کا الائونس ڈبل کر دیا گیا،جا نئے کس کس کو کو فائدہ پہنچے گا

متعلقہ خبریں