اہم خبریں

شاہین آفریدی کو بولنگ سے روکدیا گیا،جا نئے وجہ کیوں

سڈنی ( اے بی این نیوز      )بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ڈیبیو میچ توقعات کے برعکس رہا، جہاں ان کی کارکردگی شدید مایوس کن ثابت ہوئی۔برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے 2.4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 43 رنز دے دیے۔ میچ کے دوران ایک ہی اوور میں دو شولڈر ہائی فل ٹاس کرانے پر امپائر نے انہیں مزید بولنگ کرانے سے روک دیا۔ جس کے بعد وہ میچ میں دوبارہ بولنگ نہ کر سکے۔

اس سے قبل شاہین آفریدی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں فاسٹ بولنگ کو درپیش مسائل پر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی پچز عموماً فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ مددگار نہیں ہوتیں، جس کے باعث پیسرز کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ آسٹریلیا کی وکٹیں بولرز کے لیے زیادہ سازگار ثابت ہوں گی اور وہ وہاں اپنی بولنگ کو مقامی کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے عالمی معیار کے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کا تجربہ بھی ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی،جا نئے کتنے سستے ہو ئے

متعلقہ خبریں