پشاور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مخالفین کرپشن ثابت کریں، استعفیٰ دے دوں گا۔ دعویٰ کیا کہ میری حکومت میں کوئی ملازمت سفارش پر نہیں دی گئی۔
کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مخالفین کرپشن ثابت کریں،استعفیٰ دے دوں گا، میں نے صوبے میں کسی کو سفارش پرملازمت نہیں دی۔ کرپشن کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔
سہیل خان آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں اصلاحات جاری ہیں، تمام نئی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ ایٹا کےذریعے ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئینگے: سہیل آفریدی















