اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے، اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو ایک اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نہیں بلکہ پالیسی ساز تیار کرے گا۔ ہر سیکٹر کو برآمدات بڑھانے میں مدد فراہم کی جائے گی، اور فارمل سیکٹر نے نان کمپلائنس والے سیکٹرز پر توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی ترقی میں نجی شعبے کو قیادت کرنی ہوگی، اور روزگار پیدا کرنا سرکار کا نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں۔محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل قائم کیا جائے گا جبکہ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: شہبازشریف،پیوٹن ملاقات:بھارتی نیٹ ورک کو منہ کی کھانا پڑگئی















