اہم خبریں

سلطان محمد گولڈن نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کوئٹہ (اے بی این نیوز) پاکستان کے سلطان محمد گولڈن نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں ریورس گاڑی چلا کر طے کیا اور 2022 میں قائم امریکی اسٹنٹ مین کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ریکارڈ ٹوٹنے پر شائقین نے سلطان گولڈن کو بھرپور داد دی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت سول و عسکری حکام، شہریوں اور مختلف ممالک کے مبصرین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سلطان گولڈن کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سلطان گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین بارے امریکا نے چونکا دینے والے اعدادوشمار جاری کر دیئے

متعلقہ خبریں