دبئی( اے بی این نیوز)انڈر19 ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان اہم میچ تاخیر کا شکار ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، بارش اور گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس نہیں ہو سکا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ کا ٹاس ساڑھے نو بجے ہونا تھا لیکن ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے میچ جیت رکھے ہیں اور دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔
پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف میچ 297 رنز سے جیتا تھا۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان















