اسلام آباد(اے بی این نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان جاری ہے اس لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔واضح رہے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مری اور کوٹلی ستیاں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان















