اہم خبریں

ملاقاتیں صبر اور امید کےساتھ کریں چاہے ابتدا میں بات نہ مانی جائے، شیر افضل مروت

اسلام آباد(اے بی این نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ ناانصافی اور زیادتی پر مبنی ہے پی ٹی آئی پر جتنا دبائو ڈالا گیا کسی جماعت نے ایسا دور نہیں دیکھاپی ٹی آئی قیادت اور پارٹی معاملات پر بحث ہو رہی ہے ۔

اے بی این کے پروگرام ڈیبیٹ at8میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سیاست میں مکافات عمل اور پالیسیوں کے اثرات کی مثالیں ملتی ہیں جمہوریت کو مضبوط کرنے اور قانونی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہےملاقاتیں صبر اور امید کےساتھ کریں چاہے ابتدا میں بات نہ مانی جائے مستقبل میں حکمت عملی اور تعاون سے تحریک آگے بڑھانی ہو گی بیانیہ خراب ہو سکتا ہے لیکن کوشش بند نہیں ہونی چاہیے ۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے آزاد قرار دیئے جانے کے باوجود پی ٹی آئی اراکین میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا،9 مئی سے آج تک عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی میں اختلافات فطری ، تمام اراکین عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی یو کے کسی ایونٹ میں جانا غداری نہیں سماجی میل جول کو غلط رنگ نہ دیا جائے بار بار درخواستوں کے باوجود عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ ملنا تشویشناک ہے  مذاکرات کی دعوت دی جاتی ہے مگر عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن جلال خان نے کہا کہ شیر افضل جیسے پارٹی کارکن کی پی ٹی آئی میں قدر نہ ہونا افسوسناک ہے ماضی میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی ۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں