اسلام آباد(اےبی این نیوز)میٹرو بس سروس میں عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان دوطرفہ سروس معطل ہو گئی۔
آئی جے پی اسٹیشن پر میٹرو بس اسٹاف نے بسیں روک دیں اور کہا کہ انہیں گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں اسلام آباد سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے اسلام آباد بسیں چلنا بند ہو گئیں۔
عملے کے احتجاج کے باعث مسافر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ سروس دوبارہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ انتظامیہ نے فی الحال احتجاج کے حل کے لیے کسی بھی فوری اعلان یا مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
مزید پڑھیں۔کرپشن کے الزام میں 4بھارتی کرکٹر زمعطل،میچز کھیلنے پر پابندی















