اہم خبریں

سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی چھوڑ دی؟

پشاور(اے بی این نیوز)وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے دیرینہ اور قابلِ اعتماد ساتھی سمجھے جانے والے اور عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے والے علی امین گنڈاپور نہ صرف پارٹی رہنماؤں سے دور ہیں بلکہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والے احتجاج اور جلسوں میں بھی نظر نہیں آ رہے۔

پارٹی جلسوں اور سیاسی منظرنامے سے مسلسل غائب رہنے کے باعث یہ خیال کیا جارہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ممکنہ طور پر پارٹی چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق وہ پی ٹی آئی کے اندر ہی ایک فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور عمران خان اور پارٹی قیادت سے شدید ناراض ہیں، اور اسی وجہ سے وہ عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے۔ ان کی سرگرمیاں اس وقت صرف اپنے آبائی ضلع تک محدود ہیں اور پارٹی سے ان کا رابطہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق علی امین کے پاس اس وقت کوئی عہدہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں۔ایران: انسانی حقوق کی نوبیل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی گرفتار

متعلقہ خبریں