اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پرشکیان کی ملاقات

اشک آباد( اے بی این نیوز       ) اشک آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پرشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے اور سرحدی منڈیوں کو مزید فعال بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے افغانستان کی عبوری حکومت مؤثر کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اہم اظہار قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :سونے کو آگ لگ گئی،قیمت آسمان پر،جا نئے فی تولہ کتنا ہو شربا مہنگا ہوا

متعلقہ خبریں