اہم خبریں

آزادکشمیر اور جی بی کو این ایف سی کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، نوازشریف

لاہور ( اے بی این نیوز      ) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکےرہنماؤں کادل سےشکریہ ادارکرتاہوں۔ ہمیں بہترین امیدواروں کومنتخب کرناچاہیے۔
چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان انتخابات میں پارٹی کامیاب ہو۔
پرانےساتھیوں کومیرٹ پرٹکٹ دیاجائےگا۔ میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونے چاہیے۔ میرٹ پرامیدواروں کوپارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں گے۔ سب کی بات سنتےہیں اورپھرمیرٹ پرفیصلہ کرتےہیں۔
بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے،ہم نے پہچان رکھنی ہے کون اپنا اور کون پرایا ہے۔ اپنے لوگوں کو ترجیح دینی ہے،اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا۔ فضا بہت اچھی ہے اس لیے الیکشن میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے۔
اپنے امیدوار کی جیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ آزادکشمیر اور جی بی کو این ایف سی کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں۔
ملک کی تعمیر و ترقی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے۔
نوجوانوں کیلئے بہتر مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
قومی یکجہتی ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔ ملکی استحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں ۔ پاکستان کی ترقی سب کے باہمی تعاون سے ممکن ہے۔ پنجاب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
پنجاب میں آئیں تو نظر آتا ہے کہ ترقی کرتا صوبہ ہے۔ شہباز شریف کوکہوں گا آزادکشمیر،جی بی کو این ایف سی فنڈز دیئے جائیں۔ کے پی،آزادکشمیر،جی بی سے لوگ علاج کیلئے پنجاب آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں :مستقبل میں کسی کو غیر آئینی مداخلت کی جرأت نہیں ہوگی،طارق فضل چوہدری

متعلقہ خبریں