اسلام آباد(اےبی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے علاقوں سکھر، روہڑی، گھوٹکی، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
مزید پڑھیں۔متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو چھٹی کا اعلان















